ابنا: سعودی سفارت خانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر لبنان سے چلے جائیں۔ اگر فوری طور پر جانا ممکن نہ ہو تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد حزب اللہ کے حامی بعض ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب پر اس واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
.......
/169